MBBS in China Urdu Information

ایم بی بی ایس کیلئے چائنہ جانے والےطلبا و طالبات کیلئے اہم معاملات

اس ویب سائٹ پر موجود تمام اردو معلومات کے کاپی رائٹس، جملہ حقوق نائس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لیمٹیڈ کے پاس محفوظ ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کا مواد کاپی کرنے کی اور اپنی ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت نہیں ہے؛ ورنہ کاپی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

چین سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کی بنیادی شرائط کیا ہیں؟
اگر آپ نے ایف ایس سی پری میڈیکل کے امتحان میں 60% نمبرز حاصل کیے ہیں تو چین کی عظیم الشان یونیورسٹیاں آپ کو حصول علم کیلئے خوش آمدید کہیں گی۔

Important:

چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے میٹرک اور ایف ایس سی کی اسناد، پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں اور 12 عدد تصاویر درکار ہوں گی۔

کیا چین کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی حامل ہے؟
جی ہاں! چین کا نظام تعلیم بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے۔

کیا WHO چینی یونیورسٹیز کی جاری کردہ ایم بی بی ایس ڈگری کو تسلیم کرتی ہے؟
جی ہاں! چینی ایم بی بی ایس ڈگری WHO سمیت دنیا کے تمام ممالک میں تسلیم کی جاتی ہے اور چینی ڈاکٹروں کو دنیا بھر میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

Tip:

چین میں ایم بی بی ایس کے دوران چینی زبان سیکھنے سے مقامی مریضوں کے ساتھ بہتر تعلق قائم کیا جا سکتا ہے۔

کیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل چینی ڈگری کو تسلیم کرتی ہے؟
جی ہاں! PMDC چینی ڈگری کو تسلیم کرتی ہے۔

چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے کیا طریقہ کار ہے؟
چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے آپ میٹرک اور ایف ایس سی کی اسناد اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں اور 12 عدد تصاویر NICE Consultants (Pvt) Ltd کے قریبی دفتر میں جمع کروا دیں۔

ایڈمیشن کے لئے کتنا وقت درکار ہے؟
ایڈمیشن لیٹر عموماً 2 ہفتوں میں یونیورسٹی مہیا کر دیتی ہے۔

Popular Choice:

چینی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کرنے کے بعد گریجویٹس کو PLAB، USMLE، یا دیگر امتحانات دینے کا موقع ملتا ہے۔

چین میں MBBS کا دورانیہ کتنا ہے؟
چین میں MBBS کا دورانیہ 5 سال ہے، جس کے بعد ایک سال کی انٹرن شپ ہوتی ہے۔

کیا ویزہ آفیسر مجھ سے کسی قسم کا کریکٹر سرٹفکیٹ طلب کرے گا؟
جی ہاں! آپ کو اپنے متعلقہ DPO سے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ مہیا کرنا ہوگا۔

کیا کسی قسم کا کوئی ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی چاہیے؟
جی ہاں! آپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ جو کسی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا دستخط و مہر شدہ ہو فراہم کرنا ہوگا۔

کیا کسی قسم کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانا پڑتا ہے؟
جی ہاں! آپ کو بلڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا جس میں ظاہر ہو کہ آپ ایچ آئی وی (ایڈز) اور ہیپاٹائیٹس بی اور سی سے محفوظ ہیں۔

Note:

چین میں تعلیمی اخراجات پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کم ہیں، اور وہاں رہائش و خوراک کی قیمتیں بھی مناسب ہیں۔

کیا سفارت خانے کو دئے جانے والے کاغذات کی تصدیق کروانا پڑتی ہے؟
جی ہاں! طلباء کو اپنی تعلیمی اسناد اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ (BISE) اور انٹر بورڈ چئیرمین کمیٹی (IBCC) سے تصدیق کروانا ہوگی۔

See also  MBBS in China Urdu Information 2024

کیا چین میں تعلیم بہت مہنگی ہے؟
نہیں! چین میں آپ پاکستان سے بھی کم اخراجات میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا چین میں دوران تعلیم خوراک و روز مرہ کے اخراجات مہنگے ہیں؟
نہیں! چین میں آپ کو ان سہولیات کے حصول کے لئے زیادہ اخراجات نہیں کرنا پڑیں گے۔

فیس اور ہوسٹل اخراجات جمع کروانے کا کیا طریقہ کار ہے؟
ٹیوشن فیس اور ہاسٹل اخراجات طالب علم یونیورسٹی پہنچ کر خود ادا کرے گا۔

کیا چین میں حلال کھانے دستیاب ہیں؟
جی ہاں! طلباء کو حلال کھانوں کے سلسلے میں تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

NICE Consultants (Pvt) Ltd

کیا چین میں طلباء اور طالبات ہاسٹل میں اکٹھے رہتے ہیں؟
جی نہیں! طلباء اور طالبات کی رہائش کے لئے الگ الگ ہاسٹل کا بندو بست کیا جاتا ہے۔

Reminder:

چین میں تعلیم کے دوران تعلیمی اور ویزہ مراحل میں آپ کی رہنمائی کے لئے NICE Consultants (Pvt) Ltd ہر قدم پر معاونت فراہم کرتی ہے۔

کیا طالب علم چین اکیلا سفر کرے گا؟
جی نہیں! NICE Consultants (Pvt) Ltd کا نمائندہ دوران سفر طلبہ کے ہمراہ ہوگا اور طالب علم گروپ کی شکل میں روانہ ہوں گے۔

کیا NICE Consultants (Pvt) Ltd طالب علم کو چین میں بھی معاونت فراہم کرے گی؟
جی ہاں! NICE Consultants (Pvt) Ltd طلبہ کو ائیر پورٹ سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے ہاسٹل تک تمام معاملات میں معاونت فراہم کرے گی۔ NICE Consultants (Pvt) Ltd کا ایک ملحقہ آفس چین میں موجود ہے جو طلباء کو دوران تعلیم ہر قسم کی رہنمائی و معاونت مہیا کرے گا۔

MBBS کی تکمیل کے بعد طلباء ہاؤس جاب کہاں کریں گے؟
تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء حسب خواہش ہاؤس جاب چین یا پاکستان میں کر سکتے ہیں۔

Important:

چین میں MBBS کرنے کے بعد طلبہ امریکہ میں پریکٹس کے لیے USMLE کا امتحان پاس کر سکتے ہیں، جبکہ UK میں پریکٹس کے لیے PLAB امتحان کی ضرورت ہوگی۔

کیا چین میں MBBS کرنے کے بعد طالب علم UK میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! اس کے لئے ڈاکٹر کو PLAB کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

کیا چین میں MBBS کرنے کے بعد طالب علم USA میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! اس کے لئے ڈاکٹر کو USMLE کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

کیا چینی MBBS ڈگری ہولڈر کینیڈا میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! میڈیکل کونسل آف کینیڈا (MCC) کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

Popular Choice:

چین میں MBBS کرنے کے بعد طالب علم آسٹریلیا میں پریکٹس کے لیے آسٹریلین میڈیکل کونسل (AMC) کا امتحان پاس کر سکتے ہیں۔

کیا 60% سے کم نمبروں والا طالب علم MBBS نہیں کر سکتا؟
کر سکتا ہے، لیکن وہ MBBS کے بعد PMDC کے امتحان کا اہل نہیں، تاہم USMLE/PLAB کا امتحان پاس کرکے امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا یا عرب ممالک میں پریکٹس کر سکتا ہے۔

ہاسٹل فیس میں میس کے اخراجات بھی شامل ہیں؟
جی نہیں! ہاسٹل فیس میں روز مرہ کے اخراجات شامل نہیں۔ اس کے لیے طالب علم کے لیے سات سے دس ہزار روپے ماہانہ کافی ہوں گے۔

کیا طالب علم دوران تعلیم ملازمت کر سکتا ہے؟
جی نہیں! میڈیکل کے طلباء کے لیے دوران تعلیم ملازمت کرنا ممکن نہیں ہے۔

See also  PMDC Foreign Recognized Medical Colleges

Tip:

چین میں فیس کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لیے امریکی ڈالر استعمال کریں، تاہم روز مرہ اخراجات کے لیے چینی کرنسی استعمال کی جائے گی۔

چین کے لیے ٹکٹ کتنے کی ہو گی؟
ٹکٹ کی قیمت کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ جب آپ نے چین جانا ہو تو AIR CHINA یا SOUTHERN CHINA AIR LINE کے باقاعدہ نمائندہ یا کسی IATA ٹریول ایجنٹ سے قیمت معلوم کریں۔

کیا طالب علم کو ویزہ کے حصول کے لیے ایمبیسی جانا ہو گا؟
جی ہاں! طالب علم ویزہ کے حصول کے لیے اپنی ویزہ فائل اور پاسپورٹ بذات خود جمع کروائے گا۔ NICE Consultants (Pvt) Ltd ویزہ فائل اور انٹرویو کی تیاری میں طالب علم کو معاونت فراہم کرے گا۔

Reminder:

طلباء کو چین میں اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروانی ہوگی تاکہ وہ باآسانی ویزہ حاصل کر سکیں۔

کیا ذریعہ تعلیم چینی زبان ہو گی؟
جی نہیں! NICE Consultants (Pvt) Ltd کی تجویز کردہ یونیورسٹیوں میں MBBS اور دیگر کورسز 100% انگریزی زبان میں ہیں۔

کیا چینی زبان سیکھنا ضروری ہے؟
جی نہیں! بسلسلہ تعلیم چینی زبان سیکھنا ضروری نہیں، لیکن میڈیکل کے طلباء CLINICAL PRACTICE کے لیے ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہیں جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کے لئے چینی زبان ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔

کیا چینی زبان سیکھنے کے لئے الگ سے فیس ادا کرنا ہو گی؟
بیشتر یونیورسٹیوں میں چینی زبان کے کورسز مفت فراہم کیے جاتے ہیں اور طلباء کو ہفتے میں ایک یا دو کلاسز اٹینڈ کرنا ہوتی ہیں۔

Important:

چین میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہے اور حکومت غیر ملکی طلباء کی معاونت میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

چین میں امن و امان کی کیا صورتحال ہے؟
چین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کا نظام شفاف اور تیز ترین ہے۔

چین میں غیر ملکی افراد سے حکومتی اور عوامی سطح پر کیسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے؟
چین میں غیر ملکی افراد کو ہر سطح پر معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستانی طلباء کو چین میں عزت، احترام، اور محبت ملتی ہے، اور حکومت، یونیورسٹی انتظامیہ، اور اساتذہ خوش دلی سے پاکستانی طلباء کی ہر قدم پر معاونت کرتے ہیں۔

کیا چین میں مذہبی آزادی ہے؟
جی ہاں! چین میں طلباء باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں اور دیگر شعائر اسلام جیسے روزہ، تلاوت قرآن کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔

Popular Choice:

چین میں حلال کھانے دستیاب ہیں، اور طلباء کو کھانے پینے کی سہولیات میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

دوران سفر طلباء کتنا سامان لے جا سکتے ہیں؟
طلباء کو 25-30 کلو گرام وزن لے جانے کی اجازت ہے۔ وزن زیادہ ہونے کی صورت میں ایئر پورٹ پر اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

طلباء کو اپنے ہمراہ کیا اشیاء لے جانی چاہئیں؟
طلباء کو قرآن پاک، جائے نماز، لوٹا، ٹوتھ پیسٹ، صابن، شیمپو، چائے کی پتی، خشک دودھ، دالیں، پاکستانی مصالحہ جات، اور جس شہر میں جا رہے ہیں اس کے موسم کے مطابق کپڑے، شوز، چپل، بستر کی چادریں، تکئے کے غلاف اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب مقدار یا تعداد میں لے جانی چاہئیں۔

See also  Truth About MBBS in China

Tip:

چین میں ہاسٹل پہنچتے ہی روزمرہ ضرورت کی اشیاء خریدنے کی مشکلات سے بچنے کے لیے اہم اشیاء اپنے ہمراہ لے جائیں تاکہ یونیورسٹی اور ہاسٹل کے معاملات یکسوئی سے دیکھ سکیں۔

کیا سٹوڈنٹ ہاؤس جاب پاکستان میں بھی کر سکتا ہے؟
جی ہاں! سٹوڈنٹ پاکستان میں آ کر ہاؤس جاب کر سکتا ہے، اور اس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔

ویزہ فائل میں کیا کیا چیز شامل ہوتی ہے؟
ویزہ فائل میں میٹرک اور ایف ایس سی کی تصدیق شدہ اسناد، ایڈمیشن لیٹر، JW202، میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، بینک لیٹر، اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ ویزہ فائل میں مندرجہ بالا تمام کاغذات اصل (Original) لگیں گے۔

Important:

ویزہ فائل میں شامل تمام کاغذات کی تصدیق کی کاپیاں اور نمونے NICE Consultants (Pvt) Ltd کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کیا ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئرز (DAE) چائنہ میں B.E کر سکتے ہیں؟
جی ہاں! چین میں DAE انجینئرز کے لیے B.E کے شاندار مواقع موجود ہیں، اور یہ کورسز بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

اس ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات کے کاپی رائٹس، جملہ حقوق نائس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس محفوظ ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کا مواد کاپی کرنے اور اپنی ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت نہیں ہے؛ ورنہ کاپی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Learn more about the benefits of pursuing an MBBS in China and discover how to Apply for an MBBS in China today!

If you’re considering other options, explore the opportunities available for MBBS in Kyrgyzstan.


Explore MBBS in China

Admissions in China | 2024 Guide

Learn everything you need to know about applying to top medical universities in China. Our comprehensive guide covers eligibility, required documents, and deadlines.

Explore More »

Top Medical Universities in China | Rankings 2024

Find out which medical universities in China are ranked the highest, offering the best programs for international students.

Check Rankings »

Student Experiences | Life in China

Hear directly from students who have studied in China. Learn about their experiences, challenges, and how they adapted to life in a new country.

Read Stories »

Scholarships for MBBS Students | 2024

Discover the range of scholarships available to international students studying MBBS in China. From government to university-specific scholarships, explore your options.

Find Scholarships »

Cost of Studying MBBS in China | 2024 Overview

Understand the total cost of studying in China, including tuition fees, accommodation, and living expenses. Plan your budget effectively.

Learn More »

Visa Process for Students | Step-by-Step Guide

Get detailed information on the visa application process for students planning to study in China. Our step-by-step guide ensures a smooth application.

Get Started »