ایم بی بی ایس کیلئے چائنہ جانے والےطلبا و طالبات کیلئے اہم معاملات

اس ویب سائٹ پر موجود تمام اردو معلومات کے کاپی رائٹس ، جملہ حقوق نائس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لیمٹیڈ کے پاس محفوظ  ہیں,لہٰذا کسی بھی قسم کا مواد کاپی کرنے کی اور اپنی ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت نہیں ہے؛ ورنہ کاپی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

چین سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر نے کی بنیادی شرائط کیا ہیں ؟
اگر آپ نے ایف اےس سی پری میڈیکل کے امتحان میں 60% نمبرز حاصل کئے ہیں تو چین کی عظیم الشان یونیورسٹیاں آپ کو حصول علم کیلئے خوش آمدید کہیں گی۔
کیا چین کی تعلیم بین الااقوامی معیار کی حامل ہے؟
جی ہاں! چین کا نظام تعلیم بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے۔
-کیا WHO چینی یونیورسٹیز کی جاری کردہ ایم بی بی ایس ڈگری کو تسلیم کرتی ہے ؟
جی ہاں! چینی ایم بی بی ایس WHOسمیت دنیا کے تمام ممالک میں تسلیم کئے جاتے ہیں اور وہ ڈاکٹر دنیا بھر میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں ۔
کیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل چینی ڈگری کو تسلیم کرتی ہے؟
جی ہاں! PMDC چینی ڈگری کو تسلیم کرتی ہے ۔
۔ چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے کیا طریقہ کار ہے؟
چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے آپ میٹرک اور ایف ایس سی کی اسناد اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں اور 12عدد تصاویر NICE Consultants (Pvt) Ltdکے قریبی دفتر میں جمع کروا دیں۔ یہ پہلا قدم ہے باقی ذیادہ تر کام ہمارا ہے۔
ایڈمیشن کے لئے کتنا وقت درکار ہے؟
ایڈمیشن لیٹر عموماً 2 ہفتوں میں یونےورسٹی مہیا کر دیتی ہے۔
ویزہ کے حصول کا طریقہ کار کیا ہے؟
ایڈمےشن لےٹر کے بعد ویزہ کے لئے JW202 کی ضرورت ہوتی ہے ۔ JW202وزارتِ تعلیم حکومت چین جاری کرتی ہے JW202 یا ویزہ لےٹر ایک طرح سے چین میں بسلسلہ تعلیم قیام کا اجازت نامہ ہے ۔ ویزہ لیٹر4 سے 8 ہفتوں میں جاری ہو جاتا ہے۔
چین میں MBBS کا دورانیہ کتنا ہے؟
چین میں MBBS کادورانیہ 5 سال ہے۔
کیا ویزہ آفیسر مجھ سے کسی قسم کا کریکٹر سرٹفکیٹ طلب کرے گا؟
جی ہاں! آپ کو اپنے متعلقہ DPOسے پولےس کرےکٹر سر ٹیفکیٹ مہیا کرنا ہو گا۔
کیا کسی قسم کا کوئی ہےلتھ سرٹیفکیٹ بھی چاہیے؟
جی ہاں! آپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ جو کسی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا دستخط و مہر شدہ ہو فراہم کرنا ہو گا۔ یہ فارم آپ ہمارے دفتر سے بلا قیمت حاصل کر سکتے ہیں ۔
کیاکسی قسم کا میڈےکل ٹیسٹ بھی کروانا پڑتا ہے؟
جی ہاں! آپ کو بلڈ ٹےسٹ کروانا ہو گا جس میں ظاہر ہو کہ آپ ایچ آئی وی (ایڈز)اور ہیپاٹائیٹس بی اور سی سے محفوظ ہیں اور چینی سفارتخانہ صرف آغا خان لیبارٹری کی رپورٹ کو ہی تسلیم کرتا ہے ۔
کیا سفارت خانے کو دئے جانےوالے کاغذات کی تصدیق کروانا پڑتی ہے؟
جی ہاں!طلباءکو اپنی تعلیمی اسناد اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ(BISE) اورانٹربورڈ چئرمین کمیٹی) (IBCC سے تصدیق کروانا ہو گی علاوہ ازیں پنجاب، سرحد، اور آزاد کشمےر کے طلباءکو فارن آفس اسلام آباد سے تصدےق کروانا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے طلباءفارن آفس کراچی سے تصدےق کروا سکتے ہیں۔
کیا چین میں تعلیم بہت مہنگی ہے؟
نہیں چین میں آپ پاکستان سے بھی کم اخرجات میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا چین میں دوران تعلیم خوراک و روز مرہ کے اخراجات مہنگے ہیں؟
نہیں! چین میں آپ کو ان سہولیات کے حصول کے لئے زیادہ اخراجات نہیں کرنا پڑیں گے۔
فیس اور ہوسٹل اخراجات جمع کروانے کا کیا طریقہ کار ہے؟
ٹیوشن فیس اور ہاسٹل اخراجات طالبعلم یونیورسٹی پہنچ کر خود ادا کرے گا یہ رقم طالبعلم یونیورسٹی کے نام ڈرافٹ یا کیش کی صورت میں لیجا سکتا ہے۔
کیا چین میں حلال کھانے دستیاب ہیں؟
جی ہاں! طلباءکو حلال کھانوں کے سلسلے میں تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔
NICE Consultants (Pvt) Ltd
  کیا چین میں طلباءاور طالبات ہاسٹل میں اکٹھے رہتے ہیں ؟
جی نہیں! طلباءاور طالبات کی رہائش کے لئے الگ الگ ہاسٹل کا بندو بست کیا جاتا ہے۔
دوران ایڈمیشن ویزہ اور تعلیم  نائس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا کیا کردار ہے؟
نائس ان تمام مراحل میں رہنما کردار ادا کریگی یونےورسٹی میں داخلہ ویزہ اپروول اور ویزہ کے حصول کے سلسلے میں NICE Consultants (Pvt) Ltd.    ہر قدم پر طالبعلم کی رہنمائی اور معاونت کریگی۔
کیا طالبعلم چین اکیلا سفر کریگا؟
جی نہیں!  NICE Consultants (Pvt) Ltd کا نمائندہ دوران سفر طلبہ کے ہمراہ ہو گا اور طالبعلم گروپ کی شکل میں روانہ ہوں گے۔
کیا NICE Consultants (Pvt) Ltd طالبعلم کو چین میں بھی معاونت فراہم کرےگی؟
جی ہاں! NICE Consultants (Pvt) Ltd طلبہ کو ائیر پورٹ سے یونیورسٹی اور یونےورسٹی سے ہاسٹل تک تمام معاملات میں معاونت فراہم کرےگی  NICE Consultants (Pvt) Ltd کا ایک ملحقہ آفس چین میں موجود ہے جوطلباءکو دوران تعلیم ہر قسم کی رہنمائی و معاونت مہیا کرے گا۔
MBBS کی تکمیل کے بعد طلباءہاﺅس جاب کہاں کریں گے ؟
تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباءحسب خواہش ہاﺅس جاب چین یا پاکستان میں کر سکتے ہیں۔
کیا چین میں  MBBSکرنے کے بعد طالبعلم UK میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! اس کے لئے ڈاکٹر کو PLABکا امتحان پاس کرنا ہو گا ۔
کیا چین میں MBBSکرنے کے بعد طالبعلم USA میں پریکٹس کر سکتا ہے ؟
جی ہاں! اس کے لئے ڈاکٹر کو USMLE کا امتحان پاس کرنا ہو گا ۔
کیا چینی MBBS ڈگر ی ہولڈر کینیڈا میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! میڈیکل کونسل آف کینیڈا (MCC ) کا امتحان پاس کرنا ہو گا۔
کیا چینی MBBSڈگر ی ہولڈر آسٹریلیا میں پریکٹس کر سکتا ہے؟
جی ہاں! آسٹریلین میڈیکل کونسل (AMC ) کا امتحان پاس کرنا ہو گا۔-

کیا 60%سے کم نمبروں والا طالبعلم MBBS نہیں کر سکتا؟
کر سکتا ہے  لیکن وہ MBBSکے بعد PMDCکے امتحان کا اہل نہیں لیکن USMLE/PLAB کا امتحان پاس کر کے امریکہ ، یورپ اسٹریلیا، کینیڈا یا عرب ممالک میں ڈاکٹری پریکٹس کر سکتا ہے۔
ہاسٹل فیس میں میس کے اخراجات بھی شامل ہیں؟
جی نہیں! ہاسٹل فیس میں روز مرہ کے اخراجات شامل نہیں۔ اسکے لئے طالبعلم کے لئے سات سے دس ہزار روپے ماہانہ کافی ہوں گے۔
کیا طالبعلم دوران تعلیم ملازمت کر سکتا ہے؟
جی نہیں! میڈیکل کے طلباءکے لئے دوران تعلیم ملازمت کرنا ممکن نہیں۔
چین میں فیس کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لئے پاکستانی یا چینی کرنسی استعمال کی جا سکتی ہے؟
جی نہیں! فیس اوردیگر اخراجات کی ادائیگی امریکن ڈالر میں کرنا ہو گی لیکن دوران تعلیم رو زمرہ اخراجات چینی کرنسی میں ہی کریں گے۔
چین کے لئے ٹکٹ کتنے کی ہو گی؟
ٹکٹ کی قیمت کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ جب آپ نے چین جانا ہو تو AIR CHINA یا SOUTHER CHINA AIR LINE کے باقاعدہ نمائندہ یا کسی IATA ٹریول ایجنٹ سے قیمت معلوم کریں۔
کیا طالبعلم کو ویزہ کے حصول کے لئے ایمبیسی جانا ہو گا ؟
جی ہاں! طالبعلم ویزہ کے حصول کے لئے اپنی وےزہ فائل اور پاسپورٹ بذات خود جمع کروائے گا  NICE Consultants (Pvt) Ltd ویزہ فائل اور انٹر ویو کی تیاری میں طالبعلم کو معاونت فراہم کرے گا۔

NICE Consultants (Pvt) Ltd

کیا ذریعہ تعلیم چینی زبان ہو گی؟
جی نہیں!  NICE Consultants (Pvt) Ltd کی تجویز کردہ یونےورسٹیز میں MBBS اور دیگر کورسز 100% انگریزی زبان میں ہیں ۔
کیا چینی زبان سیکھنا ضروری ہے؟
جی نہیں! بسلسلہ تعلیم چینی زبان سیکھنا ضروری نہیں لیکن میڈیکل کے طلباء CLINICAL PRACTICE کے لئے ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہیں جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کے لئے چینی زبان ہی استعمال کی جا سکے گی علاوہ ازیں عام زندگی میں روزمرہ بول چال کے لئے بھی چینی زبان کی ضرورت پڑے گی ۔
کیا چینی زبان سیکھنے کے لئے الگ سے فیس ادا کرنا ہو گی؟
بیشتر یونیورسٹیز میں چینی لینگوئیج سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں طلباءکو اضافی فیس ادا نہیں کرنی پڑتی اور ہفتہ میں ایک یا دو کلاسز اٹینڈ کرنا ہوتی ہیں۔
چین میں امن و امان کی کیا صورتحال ہے؟
چین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کانظام شفاف اور تیز ترین ہے جس کی وجہ سے چین میں امن و امان کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے بہت بہتر ہے۔
چین میں غیر ملکی افراد سے حکومتی اور عوامی سطح پر کیسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے؟
چین اس وقت دنیا کی اقتصادیات میں نہایت اہم مقام کا حامل ہے۔ جس کی اقتصادی ترقی کی شرح 7% سالانہ ہے۔ غیر ملکی افراد جو اس اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں انہیں چین میں ہر سطح پر معاونت فراہم کی جاتی ہے۔یاد رکھئے چین اور پاکستان کی دوستی خواہ حکومتی سطح پر اتار چڑھاﺅ کا شکار ہو دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو محبت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستانی طلباءکو چین میں نہ صرف عزت احترام اور محبت ملتی ہے بلکہ حکومت ، یونیورسٹی انتطامیہ اور اساتذہ خوش دلی سے پاکستانی طلباءکی ہر قدم پر معاونت کرتے ہیں۔
کیا چین میں مذہبی آزادی ہے؟
جی ہاں! چین میں طلباءباجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں اور دیگر شعائیر اسلام مثلاً روزہ، تلاوت قرآن کا اہتمام کر سکتے ہیں بیشترشہروں میں جامعہ مساجد بھی موجود ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ طالبعلم چین میں مسلم امہ اور پاکستان کا نمائندہ ہے لہذا کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے اسلام اور پاکستان کا وقار مجروح ہو اور جگ ہنسائی کا موجب بنے۔
دوران سفر طلباءکتنا سامان لے جا سکتے ہیں ؟
طلباءکو 25-30کلو گرام وزن لےجانے کی اجازت ہے وزن زیادہ ہونے کی صورت میں ائیر پورٹ پر اضافی کرایہ ادا کرنا ہو گا کسی نا خوشگوار یا غیر متوقع صورتحال سے بچنے کے لئے زیادہ سامان لےجانے سے پرہیز کرےں۔
طلباءکو اپنے ہمراہ کیااشیاءلےجانا چاہئیں؟
طلباءکو اپنے ہمراہ قرآن پاک، جائے نماز ، لوٹا ، ٹوتھ پےسٹ ، صابن،شیمپو، چائے کی پتی ، خشک دودھ ، دالیں ، پاکستانی مصالحہ جات اور جس شہر میں جا رہے ہیں اس کے موسم کے مطابق کپڑے ، شوز،چپل، بستر کی چادریں، تکئے کے غلاف اور روزمرہ استعمال کی اشیاءمناسب مقدار یا تعداد میں لےجانی چاہئےںان تمام اشےاءکو لےجانے کا مقصد یہ ہے کہ ہاسٹل پہنچتے ہی طالبعلم کو روزہ مرہ ضرورت کی اشےاءخرےدنے کی مشکلات میں الجھنا نہ پڑے اور وہ یکسوئی سے یونیورسٹی اور ہاسٹل کے معاملات دیکھ سکے نیز یہ اشیاءپاکستان کی نسبت چین میں مہنگی ہیں۔ (شہر کے موسم کے حوالے سے معلومات آپ انٹرنیٹ سے جان سکتے ہیں)۔
کیا سٹوڈنٹ ہاﺅس جاب پاکستان میں بھی کر سکتا ہے ؟
جی ہاں! سٹوڈنٹ پاکستان میں ا ٓ کر ہاﺅس جاب کر سکتا ہے۔
ویزہ فائل میں کیا کیا چیز شامل ہوتی ہے؟
ویزہ فائل میں میٹرک اورایف ایس سی کی تصدیق شدہ اسناد،ایڈمشن لیٹر،JW202، مڈیکل ٹیسٹ رپورٹ، بینک سٹیٹمنٹ، بینک لیٹر اور پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ شامل ہیں۔ ویزہ فائل میں مندرجہ بالا تمام کاغذات اصل (Orignal) لگیں گے۔ ویزہ فائل میں شامل ان تمام کاغذات کے SAMPLE آپ  NICE Consultants (Pvt) Ltd  کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئرز (DAE) چائینہ میں B.Eکر سکتے ہیں؟
جی ہاں! چین میں DEA انجینئرز کے لیے B.Eکے شاندار مواقع موجود ہیں۔

اس ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات کے کاپی رائٹس ، جملہ حقوق نائس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لیمٹیڈ کے پاس محفوظ  ہیں,لہٰذا کسی بھی قسم کا مواد کاپی کرنے کی اور اپنی ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت نہیں ہے؛ ورنہ کاپی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی